ممبئی، یکم دسمبر (ہ س)۔ پونے ضلع کے پونے ناسک ہائی وے پر منچھر کے قریب جمعہ کی صبح تقریباً 5 بجے ٹرک اور جیپ کے درمیان تصادم میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام پانچوں افراد کو منچھر کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق آج صبح گھنی دھند کی وجہ سے ستانہ سے پونے جا رہی ایک جیپ منچھر علاقے میں بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئی۔ جس میں جیپ ڈرائیور پنکج کھانڈو جگتاپ (عمر 36)، مدھوکر توکارام اہیرے (عمر 52) اور شانتارام سنبھاجی آہیرے کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔
ہندوستھان سماچار
