سی اے اے کو سپریم کو رٹ میں چیلنج کرنے والی انڈین یونین مسلم لیگ ہے
نئی دہلی30نومبر (ہ س)۔
فلسطین اور اسرائیل جنگ بندی اور امن کے لیے ضروری ہے کہ دائمی توسیع کی جائے اور دائمی توسیع کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کے 1948کی سرحدی تقسیم جو اس وقت بھی نا انصافی اور غاضبانہ پالیسی کے تحت کی جائے اسی پر فی الوقت عمل کرتے ہوئے اسرائیل ہر اس علاقے کو خالی کرے جو اس نے اقوام متحدہ کی سرحدی لکیر سے تجاوز کرکے حاصل کی گئی ہے۔حالانکہ کے اس کے بعد بھی مرحوم یاسر عرفات کے زمانے میں طئے پانے والے اوسلو معاہدہ کا جو حال اسرائیل نے کیا ہے وہ زمانے سے چھپا نہیں ہے اگر اسرائیل اس معاہدہ کی پاسداری بھی کرے تو خطے میں امن و ا?مان قائم ہو سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین مسئلہ کا حل ہونا ضروری ہے ،ماضی میں عالمی طاقتوں سے جو فاش غلطیاں ہوئیں ہیں اسے سدھارنے کا وقت ا?گیا ہے۔اب ساری دنیا ایک گاﺅں کی حیثیت رکھتا ہے اس لئے کسی پر ظلم و بربریت اور نا انصافی چھپ نہیں سکتی ہے۔لہذا عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ ماضی کے لکیروں پر عمل درا?مد کرتے ہوئے اسرائیل کو لگام لگائیں اور فلسطین کو ایک ا?زاد ملک کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہوئے اسے ہر طرح کی آزادی دی جائے۔
مذکورہ خیالات کا اظہار انڈین یونین مسلم کے دہلی پردیش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی نے جوشی کالونی ریاستی دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ بنگال کی سرزمین میں جاکر سی اے اے کے نفاذ کو ایک بار پھر دہرا کر اقلیتوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے کا کام کیا ہے۔سی اے اے کے نفاذ کو عملی جامہ پہنانے کی بات کرنے والے وزیر داخلہ کو شاید ہندوستان کی جمہوریت پر یقین نہیں ہے۔انہیں اچھی طرح معلوم ہونی چاہئے کہ ایک وقت تھا جب وہ سلاخوں کے پیچھے تھے اور اب یہ وقت ہے کہ وہ ملک کے وزارت داخلہ کے منصب پر فائز ہیں اور وہ وقت ایک بار پھر ا?سکتا ہے کہ وہ اقتدار سے بے دخل کردئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ ہی وہ پارٹی ہے جس نے سب سے پہلے سی اے اے معاملے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی عرضی داخل کرکے قانونی کارروائی شروع کی ہے اور پارٹی اپنے فرض سے پیچھے نہیں ہٹے گی بلکہ قانونی لڑائی کے ذریعے سی اے اے کو ختم کرنے پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2024کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس کی تمام انانیت ملیا میٹ ہو جائے گی۔اس موقع پر پارٹی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ
