خام تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
نئی دہلی، 30 نومبر (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت تقریباً 78 ڈالر فی بیرل ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے چوتھے روز برینٹ کروڈ 0.19 ڈالر یعنی 0.23 فیصد کی کمی کے ساتھ 82.91 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.14 ڈالر یعنی 0.18 فیصد کی کمی کے ساتھ 77.72 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
