دنتے واڑہ/رائے پور، 29 نومبر (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ ضلع دنتے واڑہ کے نارائن پور اور بارسور روڈ کے درمیان ہرراکوڈر گاوں میں نصب جیو ٹاور میں کل دیر رات نکسلیوں نے آگ لگا دی۔
نکسلیوں نے یہاں 2 دسمبر سے 8 دسمبر تک پی ایل جی اے ہفتہ منانے کے لیے پوسٹر بھی پھینکے ہیں۔ اس واقعہ کو مشرقی بستر ڈویژن کمیٹی نے انجام دیا ہے جس کے بعد آس پاس کے گاو¿ں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔
ہندوستھان سماچار
