امریکہ کے معروف صنعت کار چارلس ٹی منگیر کا 99 سال کی عمر میں انتقال
واشنگٹن، 29 نومبر (ہ س)۔ امریکہ کے معروف صنعت کار اور برکشائر ہیتھوے کے وائس چیئرمین چارلس ٹی منگیر 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے منگل کی رات کیلیفورنیا کے باربرا سانتا میں آخری سانس لی۔ ان کی شناخت برکشائر ہیتھوے کے بانی وارین ای بفیٹ کے پرنسپل پارٹنر کے طور پر ہوتی ہے۔
امریکہ کے معروف اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق برکشائر ہیتھوے نے ایک بیان میں چارلس ٹی منگیر کی موت کا اعلان کیا۔ اخبار کے مطابق اس کمپنی کے لیے منگیر نے اپنے قانونی کیریئر کو چھوڑ کر دن رات ایک کر دیا اور نیو انگلینڈ ٹیکسٹائل کمپنی کو شاندار طور پر کامیاب سرمایہ کاری فرم برکشائر ہیتھوے میں تبدیل کر دیا۔ اس کا لاس اینجلس میں بھی ایک گھر تھا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق، برکشائر کے وائس چیئرمین اور ارب پتی منگیر کو برکشائر ہیتھوے کے سرمایہ کاری کے نقطہ نظر کا موجد سمجھا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 50 سال سے زائد عرصے تک جاری اس شراکت داری نے تاریخ کا سب سے کامیاب اور سب سے بڑا گروہ بنایا ہے۔ فوربس کے مطابق چارلی دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 182 ویں نمبر پر تھے۔ ان کی مجموعی مالیت 2.6 بلین ڈالر تھی۔ 2022 تک اس میں تقریباً 372,000 ملازمین تھے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
