عدن بندرگاہ کے قریب اسرائیلی تاجر کے جہاز پر حملہ، عملے کے 22 ارکان میں ہندوستانی بھی، تمام محفوظ
عدن (یمن)، 27 نومبر (ہ س)۔ یمن کی عدن بندرگاہ کے قریب مبینہ طور پر اسرائیل مخالف حوثی باغیوں کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے ’’سینٹرل پارک‘‘ نامی بحری جہاز کے عملے کے تمام 22 ارکان محفوظ ہیں۔ عملے کے ارکان میں ہندوستان، بلغاریہ، جارجیا، فلپائن، روس، ترکی اور ویتنام کے شہری شامل ہیں۔ یہ جہاز اسرائیلی تاجر ایال اوفر کی ملکیت والی کمپنی زوڈیک کا ہے۔
اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ فاسفورک ایسڈ لے جانے والے سینٹرل پارک جہاز پر حملے کے بعد عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ کمپنی نے حملہ آوروں کے ساتھ کیا ہوا اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ صرف اتنا کہا کہ جہاز اور اس کے عملے کے ارکان ‘فی الحال محفوظ ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جمعے کے روز ایک ایرانی ڈرون نے بحر ہند میں اسرائیلی ملکیت والی تجارتی جہاز پر حملہ کیا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
