واشنگٹن ،26نومبر (ہ س )۔
جارج فلائیڈ کے قتل کے جرم میں جیل میں قید سفید فام سابق پولیس افسر ڈیرک شاوین پر جیل میں چاقو سے حملہ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے۔ یہ حملہ مقامی وقت کے مطابق گزشتہ روز سہ پہر فیڈرل کریکشنل انسٹی ٹیوشن، ٹسکن میں ہوا۔ اس جیل کی سکیورٹی کے حوالے سے حکام کو پہلے ہی خدشات کا سامنا تھا۔
جیل حکام نے تصدیق کی کہ ایک قیدی پر، جس کا اس نے نام ظاہر نہیں کیا گیا، تقریباً دوپہر ساڑھے بارہ بجے حملہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جیل میں موجود ملازمین نے زخمی ہونے والے قیدی کو اسپتال لے جانے سے پہلے فوری طبی امداد فراہم کی۔ حکام نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے میں جیل کا کوئی ملازم زخمی نہیں ہوا۔ تاہم 380 قیدیوں والی اس جیل میں ملاقاتوں کا سلسلہ فی الحال منقطع کر دیا گیا ہے۔
فلائیڈ کے قتل کے جرم میں قید شاوین کی اپیل ٹیم کے ایک رکن، گریگ ایرکسن کے مطابق انہیں اس واقعے کا علم نہیں تھا۔ نیویورک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق شاوین اس حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
