ضلع سانبہ میں پولیس نے ایک بین ریاستی منشیات اسمگلر کو گرفتار کیا
جموں، 26 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے سانبہ ضلع میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے منشیات کے اسمگلر کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 4 کروڑ روپے کی ہیروئن برآمد کی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ بینم توش نے کہا کہ گرفتار کیے گئے بین ریاستی ہیروئن اسمگلر کی شناخت لیاقت علی عرف لکی کے طور پر ہوئی ہے، جو پنجاب کے گورداسپور ضلع کے کلیچ پور-دینا نگر کا رہائشی ہے۔
ایس ایس پی سانبہ نے کہا کہ انٹر اسٹیٹ ہیروئن اسمگلر کو راج پورہ ناکے پر پولیس کی ایک ٹیم نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ کٹھوعہ کی طرف سے ایک نجی گاڑی کے ذریعے سرحدی سڑک کو اپناتے ہوئے سانبہ ضلع میں داخل ہوا۔ پولیس نے گاڑی کو بھی ضبط کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہیروئن کی اسمگلنگ کے لیے استعمال ہونے والا ایک موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ افسر نے کہا کہ پولیس اسٹیشن گھگوال میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے اور خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے ذریعہ تحقیقات جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
