نئی دہلی، 25 نومبر (ہ س)۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے ہفتہ کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ آج ہندوستانی ہوابازی کے شعبے کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ہوا بازی کے شعبے نے بین الاقوامی مسافروں کی تعداد میں بھی نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
جیوتیرادتیہ سندھیا نے لکھا کہ روزانہ 4.63 لاکھ گھریلو مسافروں کو لے جانے کے سنگ میل تک پہنچنے کے بعد، سیکٹر نے روزانہ 1 لاکھ سے زیادہ بین الاقوامی مسافروں کو لے جانے کا ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم اس شعبے کو کامیابی کی نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ہندوستھانس ماچار
