امپھال، 23 نومبر (ہ س)۔ مشترکہ سیکورٹی فورس نے پریپاپک (پرو) کے دو کیڈر کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔ ایک موبائل وہیکل چیک پوسٹ (ایم وی سی پی ) پرتلاشی کے دوران پریپاک (پرو) کے دو کیڈر کو ہتھیاروں کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے میںانساس ایل ایم جی کے آٹھ میگزینوں کے ساتھ دوانساس ایل ایم جی رائفلیں، 556ایم ایم انساس ایل ایم جی کے 161 کارتوس، 9ایم ایم پستول جس میں ایک میگزین (جس میں پانچ کارتوس)، پانچ موبائل فون، وائرلیس ہینڈ سیٹ، ایک ٹاٹا نیکسن کار بغیر رجسٹریشن سفید رنگ کی ، ایک سائڈ بیگ بھورے رنگ ، ایک بھورے رنگ کا پرس ، جس میں ایک آدھار کارڈ اور 6500 روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
