• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں دباو، سینسیکس-نفٹی میں گراوٹ
Business

شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں دباو، سینسیکس-نفٹی میں گراوٹ

CliQ INDIA
Last updated: November 24, 2023 3:30 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE

شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں دباو، سینسیکس-نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 24 نومبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج دباو کی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ آج فلیٹ سطح پر ملے۔جلے کاروبار کی شروعات ہوئی۔ ابتدائی تجارت میں خریداری کی حمایت کے باعث بازار میں معمولی اضافہ دیکھا گیا لیکن کچھ دیر بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے حصص بازار کے دونوں انڈیکس سرخ نشان میں گر گئے۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹہ کے بعد سینسیکس 0.02 فیصد اور نفٹی 0.01 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز، ڈیویز لیبارٹریز، سیپلا، این ٹی پی سی اور سن فارماسیوٹیکلس کے حصص 1.73 فیصد سے لیکر 0.77 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف وپرو، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، ٹاٹا موٹرز، اپولو ہسپتال اور بی پی سی ایل کے حصص 0.99 فیصد سے لیکر 0.72 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 1,945 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,174 شیئرس منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 771 شیئرس خسارے کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 14 حصص خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 16 حصص سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 16 حصص سبز نشان میں اور 34 حصص سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کے سینسیکس نے آج 17.52 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 66,000.29 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی یہ انڈیکس خریداری کے سہارے 66,101.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس سرخ نشان میں غوطہ لگا کر 65,961.98 پوائنٹس پر آگیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے گھنٹے کے کاروبار کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 9.91 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 66,007.06 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کے برعکس، این ایس ای کا نفٹی آج 7.60 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 19,809.60 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی اس انڈیکس نے خریداری کی حمایت سے تیزی دکھاتے ہوئے 19,832.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس سرخ نشان میں چلا گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 1.10 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 19,800.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

گلوبل مارکیٹ سے ملے- جلے رجحانات، ایشیائی بازاروں میں اضافہ
لکشمی ڈینٹل کی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست انٹری، 23 فیصد پریمیم کے ساتھ حصص درج۔ | BulletsIn
خام تیل 82 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
اب آپ یو پی آئی کے ذریعے نقد رقم جمع کروا سکیں گے ، گورنرداس نے اعلان کیا
فلپ کارٹ تہوار کے موسم میں 2.2 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم کرے گا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article مان کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت اربن رائزرز حیدرآباد نے انڈیا کیپٹلز کو 3 رنوں سے دی شکست
Next Article بنگلہ دیش میں الیکشن کمیشن نے بارڈر گارڈ کی 233 پلاٹون تعینات
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?