نیویارک،23نومبر (ہ س )۔
امریکہ اور کینیڈا کو ملانے والے نیاگرا فالز پر بنے ایک پ±ل پر گاڑی میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ نیاگرا فالز پر کینیڈا اور امریکہ دونوں ممالک کو ملانے والے پل کے امریکی جانب میں موجود چیک پوائنٹ پر ایک گاڑی میں دھماکہہوا جس کے بعد امریکہ اور کینیڈا کے درمیان چار سرحدی گزرگاہیں بند کر دی گئی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ گاڑی کے اندر موجود دو افراد اس دھماکے میں ہلاک ہو گئے جو دریائے نیاگرا کے اس پار جانے والے رینبو بریج کے امریکی سائیڈ پر ہوا۔
رپورٹ کے مطابق مغربی نیویارک اور اونٹاریو کے درمیان رینبو بریج کے علاوہ تین دیگر پلوں کو بھی احتیاط کے طور پر فوری طور پر بند کر دیا گیا اور بفیلو نیاگرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے تمام گاڑیوں کی سیکیورٹی چیکنگ شروع کردی ہے اور مسافروں سے کہا کہ وہ اضافی اسکریننگ کی توقع رکھیں۔
امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے فیلڈ آفس دی بفیلو، نیویارک نے کہا کہ وہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔ تاہم ابھی دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
