نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ میں حال ہی میں منعقدہ 16 ویں عالمی ووشو چمپئن شپ میں تمغے جیتنے پر روشیبینا دیوی، کشل کمار اور چھوی کو مبارکباد دی۔
اپنے مبارکبادی پیغام میں، وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ واقعی ملک کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ ان کی کامیابی سے ووشو کا کھیل ہندوستان میں اور زیادہ مقبول ہو جائے گا۔ میں ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
ہندوستھان سماچار
