• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > اتار چڑھاو کے درمیان شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رجحان
Business

اتار چڑھاو کے درمیان شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رجحان

CliQ INDIA
Last updated: November 23, 2023 2:00 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

اتار چڑھاو کے درمیان شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی کا رجحان

نئی دہلی، 23 نومبر (ہ س)۔ ملے جلے عالمی اشاروں کے درمیان آج شروعاتی کاروبار میں گھریلو حصص بازار میں زبردست اتار چڑھاو ہوتا نظر آرہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز معمولی مضبوطی کے ساتھ ہوا تاہم بازار کھلنے کے بعد خریداروں اور فروخت کنندہ کے درمیان رسہ کشی کی صورتحال پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے بازار کی چال بھی اوپر نیچے ہوتی رہی۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد سینسیکس اور نفٹی 0.14 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں بجاج آٹو، ہیرو موٹو کارپ، آئشر موٹرز، انڈس انڈ بینک اور اڈانی پورٹس کے حصص 2.75 فیصد سے لیکر 1.26 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف سیپلا، ہنڈالکو انڈسٹریز، الٹرا ٹیک سیمنٹ، اپولو ہاسپٹلز اور او این جی سی کے حصص 3.53 فیصد سے لیکر 0.42 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں حصص بازار میں 1,964 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,451 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ 513 شیئر خسارے کے بعد سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئرس میں سے 22 حصص خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 8 حصص سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 32 شیئر سبز نشان میں اور 18 حصص سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 61.13 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 66,084.37 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریدار اور فروخت کنندگان نے بازار میں ایک دوسرے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش شروع کردی جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں مسلسل اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ خریداری کے سپورٹ سے یہ انڈیکس 66,235.24 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ فروخت کے دباو کی وجہ سے یہ انڈیکس 66,062.71 پوائنٹس کی سطح پر بھی چلا گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 93.74 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 66,116.98 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 16.60 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,828.45 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ ابتدائی کاروبار میں ہی خریداروں اور بیچنے والوں کے درمیان کھینچ تان کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت اوپر نیچے ہوتی رہی۔ خریداری کے سپورٹ سے یہ انڈیکس 19,875.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچگیا جبکہ فروخت کے دباو کے باعث یہ سرخ نشان میں گر کر 19,811.65 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 26.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,838.65 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

صرافہ بازار میں گراوٹ جاری، 22 قیراط سونا 58 ہزار روپے کی سطح سے نیچے آگیا
اسٹاک مارکیٹ لگاتار پانچویں دن ابتدائی تجارت میں کمزور، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ | BulletsIn
اب نوکیا کمپنی میں اخراجات میں کمی کے لیے 14 ہزار ملازمین کو ہٹانے کی تیاری
پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 91 ڈالر فی بیرل کے قریب
شیئر بازار میں فروخت کا دباو، سینسیکس 72 ہزار کی سطح سے نیچے گرا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ایل ایل سی: گجرات جائنٹس نے بھیلواڑہ کنگز کو تین رن سے دی شکست، بیکار گئی سمنز کی طوفانی اننگز
Next Article بہار میں کہرے کے ساتھ بڑھ رہی ہے سردی، 12 ڈ گڑی سیلیس تک پہنچا کشن گنج کا درجہ حرار ت
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?