بہرائچ میں دو ٹرکوں میں تصادم، ڈرائیور اور ہیلپر ہلاک
بہرائچ، 22 نومبر (ہ س)۔ بہرائچ ضلع میں سیتا پور روڈ پر بدھ کو دو ٹرکوں کی آمنے سامنے ٹکر ہو گئی۔ حادثے میں ایک ٹرک کے ڈرائیور اور ہیلپر کی موت ہو گئی۔ دوسرے ٹرک کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، تاہم وہ موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر گاڑیوں کا جام لگ گیا۔
سرکل افسر جے پرکاش ترپاٹھی نے بتایا کہ بہرائچ-سیتا پور روڈ پر ہردی تھانہ علاقے میں چہلاری گھاٹ پل پر بدھ کی صبح دو ٹرکوں میں آپس میں تصادم ہو گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور اور ہیلپر کی شناخت مراد آباد کے داتی پور گاؤں کے انور (28) اور اسی گاؤں کے رہنے والے محمد طاہر (20) کے طور پر ہوئی ہے۔ دوسرے ٹرک کا ڈرائیور ماجد علی زخمی ہوگیا لیکن وہ موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ واقعے کے بعد شہراہ پر گاڑیوں کا جام لگ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر کرین کی مدد سے گاڑیوں کو سڑک سے ہٹایا اور ٹریفک کو بحال کروایا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
