نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے منگل کو ٹیلی ویژن چینلوں کو ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتراکھنڈ کے سلکیارا میں جاری بچاو¿ آپریشن کو سنسنی خیز بنانے سے گریز کریں۔ اس کے ساتھ ہی سرنگ کے قریب جہاں بچاو کا کام چل رہا ہے، وہاں سے کوئی سے کوئی لائیو پوسٹ یا ویڈیو نہ بنائیں، اس سے ریسکیو کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔
وزارت کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ حکومت سرنگ کے دو کلومیٹر طویل حصے میں پھنسے ہوئے مزدوروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے حوصلے کو برقرار رکھنے کی تمام کوششیں کر رہی ہے۔ مختلف سرکاری ادارے 41 کارکنوں کو بچانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ سرنگ کے ارد گرد جاری آپریشن انتہائی حساس جگہ ہے، جس میں کئی جانیں بچائی جا رہی ہیں۔ ٹی وی چینلز آپریشن سے متعلق ویڈیو فوٹیج اور دیگر تصاویر کونشر کرنے ، خاص طور پر کیمرے اور دیگر آلات کو قریب رکھنے پر وہ راحت کارروائیوں میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔
وزارت نے ٹی وی چینلوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے پر رپورٹنگ کرتے وقت ،خاص طور پر سرخیاں، ویڈیوز اور تصاویر لگاتے وقت احتیاط اور حساسیت کا مظاہرہ کریں۔ اس آپریشن کی حساسیت، خاندان کے افراد کی نفسیاتی حالت اور عام طور پر سامعین کے جذبات کو بھی مدنظر رکھیں۔
ہندوستھان سماچار
