
بہار: مدھوبنی میں ڈی ایم کی گاڑی نے تین لوگوں کو کچل دیا، تمام کی موت
پٹنہ، 21 نومبر (ہ س)۔ مدھوبنی ضلع کے پھول پراس تھانہ علاقے میں منگل کی صبح مدھے پورہ ضلع مجسٹریٹ کی گاڑی سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جس میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔
پولس کے مطابق صبح تقریباً 8.30 بجےاین ایچ 57 پر پھول پراس تھانہ علاقہ میں دربھنگہ سے مدھے پورہ کی طرف جارہی ضلع مجسٹریٹ کی گاڑی نے پھول پراس پورواری ٹولہ کے قریب ایک خاتون اور اس کے بچے کو کچل دیا۔ اس نے این ایچ کنارے کام کر رہے مزدورکو بھی کچل دیا۔ متوفی خاتون کا نام گڑیا دیوی (28) اور اس کی سات سالہ بچی ہے۔ وہیں ایک ایک دیگر متوفی مزدور کی شناخت ابھی نہیں ہو سکی ہے۔
حادثے کے بعد گاڑی چھوڑ کر ضلع مجسٹریٹ اور گاڑ ی ڈرائیور فرار ہوگئے۔ گاڑی ریلنگ سے ٹکراگئی ہے۔ واقعہ کے بعد لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ اس سے پہلے کہ لوگ جمع ہوتے، ضلع مجسٹریٹ اور ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ گاڑی فی الحال وہیں کھڑی ہے۔
مدھے پورہ کےضلع مجسٹریٹ وجے پرکاش مینا ہیں اورمدھے پورہ میں ضلع مجسٹریٹ کے طورپران کی پہلی پوسٹنگ ہے۔ وہ راجستھان کے رہنے والے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/شہزاد
