انٹیگوا، 21 نومبر (ہ س)۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی ) کی سینئر مردوں کی سلیکشن کمیٹی نے پیر کو انگلینڈ کے خلاف 3 دسمبر سے شروع ہونے والی آئندہ سی جی یونائیٹڈ ون ڈے انٹرنیشنل (او ڈی آئی ) سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔
شائی ہوپ دوبارہ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ الزاری جوزف کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں دو ان کیپڈ کھلاڑیوں شیرفین ردرفورڈ اور سیم بالنگ آل راونڈر میتھیو فورڈکو شامل کیا گیا ہے،، جو اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے تجربہ کار وکٹ کیپر/بیٹسمین شین ڈاورچ اور اوپننگ بلے باز کجورن اوٹلی کو بھی واپس بلایا ہے۔ ڈاورچ نے اپنا واحد ون ڈے مئی 2019 میں کھیلا تھا، جب کہ اوٹلی نے جنوری 2021 میں دو ون ڈے کھیلے ہیں۔
چیف سلیکٹر ڈاکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے کہا،”ہم نے الزاری جوزف کو نائب کپتان مقرر کیاہے کیونکہ اس نے حالیہ سی جی یونائیٹڈ سپر 50 کپ کے دوران لیوارڈ آئی لینڈز ہریکینز کے لیے پختگی اور اچھی قائدانہ خصوصیات کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ کارکردگی اور مواقع سے وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مستقبل کے کپتان بن سکتے ہیں۔ میتھیو فورڈ ایک سرشار کرکٹر ہے جو متاثر کن رہا ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز اکیڈمی پروگرام کے ذریعے آنے والے کھلاڑیوں میں سے ایک ہے جو مستقبل کا حصہ بن سکتے ہیں۔“
ہینس نے مزید کہا،”ہم توقع کرتے ہیں کہ یہ ایک سخت مقابلے کی سیریز ہوگی، لیکن ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ انگلش ٹیم ہماری ہوم کنڈیشنز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ ہمارا نقطہ نظر واضح ہے۔ ہماری توجہ ایک ٹھوس ٹیم بنانے پر ہے۔ ہماری بنیادی توجہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں کامیابی کے لیے تعمیر نو کرنا ہے۔
ویسٹ انڈیز کی مکمل ٹیم درج ذیل ہے۔
شائی ہوپ (کپتان)، الزاری جوزف (نائب کپتان)، الیک اتھانازے، یانک کیریا، کیزی کارٹی، روسٹن چیس، شین ڈاورچ، میتھیو فورڈ، شمرون ہیٹمائر، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، کیجورن اوٹلی، شیرفین ردرفورڈ، روماریو شیفرڈ، اوشین تھامس۔
ہندوستھان سماچار
