نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر بھارت کے خلاف 23 نومبر سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی۔20سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔
وارنر، جو اگلے سال پاکستان کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے ہیں، نے ورلڈ کپ میں تقریباً 50 کی اوسط سے 535 رن بنائے۔ پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کیمرون گرین اور مچل مارش کے ساتھ اوپننگ بلے باز کو سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ایک بیان کے مطابق،’سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ وارنر اب ورلڈ کپ کی کامیاب لیکن چیلنجنگ مہم کے بعد وطن واپس آئیں گے۔‘
اس سال کے شروع میں جنوبی افریقہ میں آسٹریلیا کے لیے ڈیبیو کرنے والے ویسٹرن آسٹریلوی فاسٹ بولنگ آل راونڈر ایرون ہارڈی کو ٹی۔20 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کین رچرڈسن کو اسپینسر جانسن کے متبادل کے طور پر ٹیم میں بلایا گیا ہے، جو ہیمسٹرنگ انجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ میتھیو ویڈ اس سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
آسٹریلوی ٹی۔20 اسکواڈ درج ذیل ہے: میتھیو ویڈ (کپتان)، ایرون ہارڈی، جیسن بیرنڈورف، شان ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، تنویر سانگھا، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹونیس، کین رچرڈسن، ایڈم زمپا۔
ہندوستھان سماچار
