نئی دہلی، 21 نومبر (ہ س)۔ بھارت کے سب سے بڑے آنکھوں کے خیراتی اسپتال شنکر نیترالیہ کے بانی ڈاکٹر ایس ایس بدری ناتھ منگل کو چنئی میں انتقال کر گئے۔ انہیں ان کی نمایاں خدمات کے لئے پدم بھوشن ، پدم شری اور ڈاکٹر بی سی رائے ایوارڈ جیسے کئی اعزازات سے نوازا گیا۔
تمل ناڈو کانگریس کے نائب صدر رام سوگنتھن نے ایکس پر ڈاکٹر بدری ناتھ کے انتقال کی معلومات شیئر کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ 83سالہ ڈاکٹر سینگامیدو سری نواس بدریناتھ نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور وسیع تحقیق کرنے کے بعد مخیر حضرات کے ایک گروپ کے ساتھ 1978 میں مدراس میں میڈیکل اینڈ ویشن ریسرچ فاو¿نڈیشن قائم کی۔ شنکر نیترالیہ ایک خیراتی غیر منافع بخش آنکھوں کا اسپتال اور میڈیکل ریسرچ فاونڈیشن کا یونٹ ہے۔ معلومات کے مطابق ملک کے کونے کونے سے روزانہ اوسطاً 1200 آنکھوں سے متعلقہ مریض یہاں پہنچتے ہیں اور روزانہ 100 آپریشن ہوتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
