سانبہ پولیس نے مویشی چوری کرنے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا
جموں، 20 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں پولیس نے مویشی چرانے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے مسروقہ مویشیوں کی بازیابی اور مویشیوں کی چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی کو ضبط کرکے ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ اس ضمن میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 457 اور 380 کے تحت پورمنڈل پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
گرفتار سرغنہ کی شناخت حامد دین کے طور پر کی گئی ہے جو جموں ضلع کے بشنہ کے کھیری علاقے کا رہنے والا ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ ملزم کو بڑی برہمنہ کے ایس ڈی پی او راہل نگر اور سانبہ کے ایڈیشنل ایس پی سریندر چودھری کی نگرانی میں پورمنڈل کے ایس ایچ او وجے ورما پر مشتمل پولیس ٹیم نے گرفتار کیا۔ سانبہ کے ایس ایس پی بینم توش نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ پالتو جانوروں کو محفوظ مقامات پر رکھیں۔ تاکہ مویشی چور اور مویشیوں کے اسمگلروں کے ہاتھوں جانوروں کے ساتھ کسی قسم کے ظلم سے بچا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
