نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ بین الاقوامی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت بھی 77 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 96.72 روپے جبکہ ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے جبکہ ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے جبکہ ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر کی شرح پر دستیاب ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں، برینٹ کروڈ ہفتے کے پہلے دن ابتدائی کاروبار میں 0.55 ڈالر یعنی 0.68 فیصد اضافے کے ساتھ 81.16 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر ر ہاہے ۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.56 ڈالر یعنی 0.74 فیصد اضافے کے ساتھ 76.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
