احمد آباد، 19 نومبر (ہ س)۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رنز کا ہدف ملا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے وراٹ کوہلی نے 54 رن کی نصف سنچری اور کے ایل راہل نے 66 رن کی نصف سنچری کھیلی۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے فائنل میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہیں تھا۔ ٹیم کے اوپنر شبھمن گل سات گیندوں میں چار رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ کپتان روہت شرما دوسرے اینڈ سے تیزی سے کھیل رہے تھے لیکن وہ بھی کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ روہت گلین میکسویل کے اوور میں کیچ آو¿ٹ ہوئے۔ سیمی فائنل میں سنچری بنانے والے شریس ایئر بھی فائنل میں جلد آو¿ٹ ہو گئے۔ وہ تین گیندوں پر صرف چار رن بنا سکے۔
اس کے بعد وراٹ کوہلی نے کے ایل راہل کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے محتاط انداز میں بلے بازی کی اور ٹیم کے اسکور کو 100 سے آگے لے گئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی نے فائنل میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم، کوہلی اپنی اننگز کو طول نہ دے سکے اور 29ویں اوور میں پیٹ کمنز کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ کوہلی نے 63 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔ کوہلی کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے رویندرا جڈیجہ بھی کوئی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔ ٹیم کے مجموعی اسکور 178 رن پر جڈیجہ 22 گیندوں میں نو رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد کے ایل راہل نے سوریہ کمار یادو کے ساتھ مل کر ٹیم کے اسکور کو 200 سے آگے لے گئے۔ ہندوستانی ٹیم کی چھٹی وکٹ کے ایل راہل کی صورت میں گری۔ کے ایل، جو اچھی بیٹنگ کر رہے تھے، 66 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آئے محمد سمیع بھی 6 رن بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے اور جسپریت بمر ہ ایک رن بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ سوریہ کمار یادیو بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں 28 گیندوں میں 18 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ آخر میں کلدیپ یادو اور محمد سراج نے ٹیم کے اسکور کو 240 رن تک پہنچا دیا۔ ہندوستانی ٹیم کا آخری وکٹ کلدیپ کی صورت میں گرا۔ کلدیپ نے 10 رن بنائے۔ سراج 9 رن بنانے کے بعد ناٹ آو¿ٹ رہے۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنزبنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز نے 2-2، گلین میکسویل اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہندوستھان سماچار
