ممبئی، 19 نومبر (ہ س)۔ بالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں سے ایک سمجھی جانے والی فلم ’دھوم‘ کے ہدایت کار سنجے گڑھوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 57 سال تھی۔ سنجے گڑھوی کی موت نے ان کے پورے خاندان اور پورے بالی ووڈ کو صدمہ پہنچایا ہے۔
حسب معمول سنجے گڑھوی اندھیری کے لوکھنڈ والا علاقے میں صبح کی سیر کے لیے گئے تھے۔ اس دوران انہیں اچانک سینے میں درد ہونے لگا۔ انہیں فوری طور پر کوکیلا بین امبانی اسپتال میں داخل کرایا گیا، لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
سنجے گڑھوی نے یش راج فلمز کے ساتھ مل کر دھوم 1 اور دھوم 2 کی ہدایت کاری کی۔ اس فلم میں جان ابراہم، ابھیشیک بچن، ایشوریہ رائے بچن اور ریتک روشن نے اداکاری کی تھی۔ سنجے نے میرے یار کی شادی ہے، تیرے لیے، اغوا، عجب غضب محبت اور آپریشن پرندے جیسی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔
ہندوستھان سماچار
