ممبئی/نئی دہلی، 17 نومبر ( ہ س)۔ ایشیائی بازار میں کمزور اشاروں کے درمیان ہفتے کے آخری روز جمعہ کو ابتدائی کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی۔ فی الحال اتار چڑھاو جاری ہے۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 17.98 پوائنٹس یعنی 0.027 فیصد اضافے کے ساتھ 66,000.45 پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 17 پوائنٹس یعنی 0.086 فیصد کے اضافے سے 19,782.20 کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
کاروبار کے آغاز میں، 30 شیئروں پر مبنی سینسیکس 342.74 پوائنٹس کی کمی سے 65,639.74 پر آگیا۔ وہیں این ایس ای کا نفٹی 97.75 پوائنٹس گر کر 19,667.45 پر آگیا۔ سینسیکس کے 30 شیئرس میں سے 20 میں تیزی اور 10 میں کمی نظر آ رہی ہے۔ سینسیکس کی کمپنیوں میں ایکسس بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، بجاج فائنانس، بجاج فنسرو، ایچ ڈی ایف سی بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک کے شیئرس خسارے میں تھے۔ ایشین پینٹس، ہندوستان یونی لیور، نیسلے، مہندرا اینڈ مہندرا، ٹاٹا موٹرز اور ٹائٹن کے حصص منافع میں رہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ایک دن پہلے جمعرات کو سینسیکس 306.55 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد کے اضافے کے ساتھ 65,982.48 پر بند ہوا تھا۔ وہیں نفٹی 89.75 پوائنٹس یعنی 0.46 فیصد کے اضافے کے ساتھ 19,765.20 پر بند ہوا۔
ہندوستھان سماچار
