جوبلی ہلزکے آزاد امیدوارنوین یادوکی کانگریس میں شمولیت
حیدرآباد، 16 نومبر(ہ س)۔ جوبلی ہلزمیں کانگریس کو آج اس وقت مضبوطی ملی جب آزاد امیدوارنوین یادونے کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی۔ نوین یادوسابق میں مجلس کے ٹکٹ پرجوبلی ہلزسے مقابلہ کرچکے ہیں اورانہوں نے جاریہ الیکشن میں بطور آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔
نوین یادو نے محمد اظہر الدین سے ملاقات کی اور اظہر الدین نے انہیں کانگریس میں شمولیت کی ترغیب دی۔ نوین یادو نے بحیثیت آزاد امیدوار پرچہ نامزدگی واپس لے لیا اور ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ نوین یادو کی شمولیت سے جوبلی ہلز میں کانگریس کا موقف مستحکم ہوا ہے اور اظہر الدین کی امیدواری کو استحکام ملے گا۔ اسی دوران ایل بی نگر کے آزاد امیدوار کے راجی ریڈی نے کانگریس کی تائید کا اعلان کیا۔ پرچہ نامزدگی واپس لیتے ہوئے انہوں نے کانگریس امیدوار مدھو یاشکی گوڑ کی تائید کا اعلان کیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
