بھارت – نیپال سرحد سے پاکستانی خاتون بچے کے ساتھ پکڑی گئی
سلی گوڑی، 16 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان – نیپال سرحد پر تعینات مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) 41ویں بٹالین کے پانی ٹنکی بی او پی کے بی آئی ٹی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک پاکستانی خاتون کو ایک بچے کے ساتھ پکڑا ہے جو نیپال کی طرف سے ہندوستان میں داخل ہو رہی تھی۔ گرفتار پاکستانی خاتون کا نام شائستہ حنیف (62) ہے جبکہ بچے کا نام آرین (11) بتایا جاتا ہے۔ بچے کے ساتھ پکڑی گئی خاتون پاکستان کے شہر کراچی کی رہائشی ہے۔ ایس ایس بی نے اسے مزید کارروائی کے لیے کھوروباڑی تھانے کے حوالے کر دیا ہے۔ آج کھوروباڑیتھانہ کی پولیس پاکستانی خاتون کو سلی گڑی کی عدالت میں پیش کرے گی۔
ایس ایس بی ذرائع کے مطابق ایس ایس بی 41 ویں بٹالین کے پانی ٹنکی بی او پی کے بی آئی ٹی سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کو نیپال سے ہندوستان میں داخل ہورہی ایک خاتون اور ایک بچے کو روکا اور ان سے شناختی کارڈ دکھانے کو کہا۔ لیکن وہ کوئی درست شناختی کارڈ دکھانے سے قاصر رہی۔ جس کے بعد شک کی بنیاد پر بی آئی ٹی کے سیکورٹی اہلکاروں نے خاتون کے بیگ کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران خاتون سے پاکستانی شہریت برآمد ہوئی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
