منی پور میں ایک عسکریت پسند اسلحہ سمیت گرفتار
امپھال ، 15 نومبر (ہ س)۔ منی پور میں ایک عسکریت پسند کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ سیکورٹی فورسز نے کے وائی کے ایل کے ایک سرگرم رکن کو امپھال-مغربی ضلع سے گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے 16 زندہ کارتوس، ایک کار، 92 ہزار روپے نقدی اور چار موبائل فون، ایک نائن ایم ایم پستول اور دو میگزین برآمد ہوئے ہیں ۔ وہ عام لوگوں سے جبراً بھاری رقوم کی وصولی میں ملوث تھا۔
ہندوستھان سماچار
