شیئر بازار میں تیزی کا ماحول، سینسیکس اور نفٹی میں تیزی
نئی دہلی، 15 نومبر (ہ س)۔ مضبوط عالمی اشاروں کی حمایت سے گھریلو شیئر بازار میں آج تیزی کا ماحول ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات مضبوطی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد سے ہی خریداروں نے خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے حصص بازار میں مضبوطی نظر آئی۔ حالانکہ، وقتاً فوقتاً فروخت کے جھٹکے بھی لگتے رہے۔ اس کے باوجود حصص بازار کے دونوں انڈیکس سبز نشان میں برقرار رہے۔ کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.94 فیصد اور نفٹی 0.97 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
کاروبار کے پہلے ایک گھنٹے کے بعد شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں ہنڈالکو انڈسٹریز، ایل ٹی مائنڈ ٹری، او این جی سی، ٹیک مہندرا اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے شیئرس 3.79 فیصد سے لیکر 2.52 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب برٹانیہ انڈسٹریز، سن فارماسیوٹیکلز، اپولو ہاسپٹلز، نیسلے اور پاور گرڈ کارپوریشن کے حصص 0.38 فیصد سے لیکر 0.25 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں نیشنل اسٹاک ایکسچینج میں کل 1,993 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ جن میں سے 1523حصص اضافہ کے ساتھ سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ 470 شیئرس گراوٹ کے ساتھ سرخ نشان میں بنے ہوئے تھے۔ پہلے ایک گھنٹے کے کاروبار کے بعد سینسیکس کے 30 حصص میں سے 26 فائدہ کے ساتھ ،جبکہ 4 حصص گراوٹ کے ساتھ تجارت کر رہے تھے۔ اسی طرح، نفٹی میں شامل شیئروں میں سے، 44 سبز نشان میں اور 6 سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 527.67 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 65,461.54 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی خریداری کی حمایت کی وجہ سے اس انڈیکس کی حرکت میں تیزی آگئی۔ حالانکہ وقتاً فوقتاً فروخت کا دباو بھی بنتا رہا۔ خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس 65,578.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح فروخت کا دباو بننے پر اس نے 65,373.50 پوائنٹس تک غوطہ بھی لگایا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح 10:15 بجے سینسیکس 610.48 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 65,544.35 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 207.85 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 19,651.40 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی اس انڈیکس میں بھی خرید کا دباو دیکھا گیا۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی بیچنے والوں نے بھی دباو بنانا شروع کر دیا۔ فروخت کے دباو میں یہ انڈیکس گرکر 19,579.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد جیسے ہی ایک بار پھر خریداری شروع ہوئی، اس انڈیکس کی حرکت میں اضافہ ہوا۔ بازار میں لگاتار خرید و فروخت کے درمیان پہلے گھنٹے کی تجارت کے بعد صبح 10:15 بجے نفٹی 189.40 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,632.95 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
