پٹنہ، 14 نومبر(ہ س)۔
بہار کی راجدھانی پٹنہ سے متصل مسوڑھی میں ایک بار پھر بےخوف بدمعاشوں نے قتل کی واردات کو انجام دیا ہے۔ تازہ معاملہ مسوڑھی تھانہ علاقہ کے شاہ آباد گاؤں کا ہے، جہاں پولیس نے گاؤں میں واقع پین سے ایک ادھیڑعمرشخص کی لاش برآمد کی ہے۔ لاش کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اسے چاقو مار کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کوگاؤں والوں نے اطلاع دی کہ شاہ آباد مسہری واقع پین میں ایک ادھیڑ عمر شخص کی لاش پڑی ہے۔ اطلاع کے بعد مسوڑھی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو باہر نکالا۔ مقتول کے جسم پر کئی مقامات پرچاقو کے نشانات ہیں۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر مقدمہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
مسوڑھی تھانہ انچارج سنجے کمار نے بتایا کہ قتل کی اطلاع انہیں گاؤں والوں کے ذریعہ ملی تھی۔جس کے بعد مسوڑ ھی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مار ٹم کے لئے بھیج دیا گیا ۔ پیشگی کارروائی کی جا رہی ہے۔مقتول کی شناخت مسو ڑھی تھانہ علاقہ کے ناگ استھان گاؤں کے آنجہانی ونیشور بند کے 58 سالہ بیٹے شیو بند کے طو رپر ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار/افضل/محمد
