پٹنہ، 13 نومبر(ہ س)۔ وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے بیٹے سابق وزیر سنتوش کمار سمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں اور دلتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہمارے والد جیتن رام مانجھی کی آواز کو ایوان میں دبانے کی کوشش کی اس سے نتیش کمار کا دلت مخالف چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ سنتوش کمار سمن پیر کے روز13 نومبر کو شہر کے گوداوری محلہ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔
بہار کے سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی کے بیٹے سابق وزیر سنتوش کمار سمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دکھ کی اس گھڑی میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں اور دلتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نریندر مودی نے تلنگانہ کی ریلی میں ہمارے والد جیتن رام مانجھی اور رام ولاس پاسوان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہم لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سنتوش سمن نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں، دلتوں اور محروموں کے لیڈر ہیں۔ انہوں نے اس کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔ سنتوش مانجھی نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میں ملک مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ جس ملک کا سربراہ غریبوں اور دلتوں کے ساتھ کھڑا ہو اسے عالمی لیڈر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہندوستانی عوام مورچہ کے تمام کارکنان ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
