مظفر پور، 13 نومبر(ہ س)۔
بہار کے مظفر پور میں صدر تھانہ علاقے کے گوبرساہی چوک پر واقع انڈس اینڈ بینک کے قریب لوٹ کا واقعہ پیش آیا ۔ جیسے ہی سی ایم ایس کیش وین کا ملازم بینک سے کیش لینے کے بعد وین کی طرف بڑھا تو پہلے سے گھات لگائے بیٹھے بدمعاشوں نے پہلے اسے پستول سے ڈرایا پھر پستول کے بٹ سے اس کے سر پر حملہ کرکے اس کا سر پھوڑ دیا ۔ بیگ لوٹ لیا اور بھاگ گئے۔ انڈس انڈ بینک کے منیجر کے مطابق سی ایم ایس کیش وین کے ملازم کو ایک بیگ میں 4.21 لاکھ روپے دیے گئے ۔ بینک کے قریب پیش آئے اس واقعہ سے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔
اطلاع پر پولیس پہنچ کر معاملے کی جانچ شروع کردی۔ صدر تھانہ انچارج رادھے شیام نے بتایا کہ لوٹ کی واردات گوبرساہی چوک کے قریب انڈس انڈ بینک سے نکلنے والی سی ایم ایس کیش وین کے اہلکاروں سے ہوئی ہے ۔ بینک کے مطابق بیگ میں 4 لاکھ 21 ہزار روپے رکھے گئے تھے۔ بدمعاش موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے۔ سب کے ہاتھ میں پستول تھا۔ لوٹ کی واردات پستول کی مدد سے کی گئی۔
پولیس لوٹ کی واردات کے حوالے سے آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر رہی ہے۔ انسپکٹر نے بتایا کہ بینک ملازم زخمی ہے اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر بدمعاشوں کی تلاش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
