۔کہا۔ اقتدار میں آئے تو بڑے پیمانے پر ملک بدری اور مسلم ممالک پر پابندی عائد کی جائے گی
نیویارک، 13 نومبر (ہ س)۔ ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کی دوڑ میں سب سے آگے چل رہے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دوبارہ انتخاب جیتنے کے لئے وعدوں کاپٹارا کھول دیا ہے۔ امریکہ میں اگلے سال عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ ٹرمپ نے عام انتخابات جیتنے کی صورت میں بڑے پیمانے پر ملک بدری کی مہم شروع کرنے، مسلم ممالک پر پابندیاں عائد کرنے اور تمام اشیا کی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں امیدواری کی مہم شروع ہو گئی ہے۔ تاہم ٹرمپ کا زیادہ تر وقت مختلف مقدمات کی سماعت میں گزرا ہے۔ دریں اثنا وہ انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی نامزدگی کی دوڑ میں آگے ہیں۔ ٹرمپ دوبارہ صدر بننے پر اپنے دور کا ایجنڈا بھی شیئر کر چکے ہیں۔
ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ صدر کا حلف لینے سے پہلے ہی روس اور یوکرین کے درمیان جنگ روکوا دیں گے۔ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوں گے اور دہشت گرد گروپ کو تباہ کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کی حمایت کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے مقاصد اور مشن کا ‘بنیادی طور پر دوبارہ جائزہ’ جاری رکھیں گے۔
ہندوستھان سماچار
