جموں ،11نومبر (ہ س)۔
جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ نے ریاست میں بالخصوص سرینگر اور جموں شہر میں سڑک حادثات کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ یہ رپورٹ ریاستی ٹرانسپورٹ کمشنر کو دینی ہوگی۔ہائی کورٹ نے کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک حلف نامہ داخل کرے جس میں بتایا جائے کہ سڑک حادثات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے کون سے کارآمد آلات خریدے گئے ہیں۔
حادثات میں اموات کی تعداد کم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟ ہائی کورٹ میں ٹریفک پولیس کو جدید آلات فراہم کرنے اور ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے کیمرے لگانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ پہلے داخل کئے گئے حلف نامے میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
حلف نامے میں سال 2018-19 میں خریدے گئے آلات کے بارے میں بھی معلومات دی گئی تھیں، لیکن اب یہ 2023 میں ختم ہونے والا ہے۔ایسی صورت حال میں ایک تازہ حلف نامہ داخل کیا جانا چاہئے اور حادثات کو روکنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جانی چاہئے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/محمد
