بنگال میں موسم ہونے لگا نارمل، درجہ حرارت گرے گا
کولکاتا، 10 نومبر (ہ س)۔ مغربی بنگال کی راجدھانی کولکاتا سمیت پوری ریاست میں اب ایک بار پھر سردی پڑنے لگی ہے۔ یہ اطلاع محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مغربی بنگال میں درجہ حرارت پچھلے پندرہ دن سے بڑھ رہا تھا لیکن جمعہ سے اس میں قدرے گراوٹ شروع ہو گئی ہے۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری کم ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 21.3 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے۔ اگلے ہفتے سے درجہ حرارت میں مسلسل کمی ہوگی اور مغربی بنگال میں بھی سردی شروع ہوگی۔
ویسے تو دیوالی دو دن بعد ہے اور دیوالی کے بعد دو تین دن درجہ حرارت بڑھتا ہی رہتا ہے، لیکن اس کے بعد جب چھٹھ پوجا آتے آتے درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا۔ کولکاتا کے علاوہ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا جن میں ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدنی پور، پرولیا، بنکورا، جھارگرام، بردھمان وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں سردی شروع ہوگئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
