پٹنہ، 09 نومبر (ہ س)۔
بہار اسمبلی میں سرمائی اجلاس کے چوتھے دن جمعرات کے روز جیسے ہی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے جم کر ہنگامہ کیا اور بی جے پی ایم ایل اے ویل میں پہنچ گئے۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے بعدا سپیکر نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔
سرمائی اجلاس کے دوران ایوان میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے غیر مہذب بیان کے خلاف احتجاج رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ایوان کے اندر اور باہر اپنے بیانات پر معافی مانگنے کے باوجود اپوزیشن جماعتیں وزیر اعلیٰ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ایوان میں ذات پر مبنی مردم شماری پر حکومت کی بحث کے بعد سےاسمبلی کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ہنگامہ آرائی سے متاثر رہی۔
آج اسمبلی میں کارروائی شروع ہوتے ہی بی جے پی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ایم ایل اے وزیر اعلیٰ کے غیر مہذب بیان پر استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے جس طرح سے دونوں ایوانوں کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے ، صرف معافی مانگنا کافی نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ کے بیان کی وجہ سے پوری دنیا میں ہند وستان کی توہین ہوئی ہے۔
اسپیکر کے بار بار انکار کے باوجود اپوزیشن ارکان ماننے کو تیار نہیں تھے۔ بی جے پی ایم ایل اے نے میز کو پیٹنا شروع کر دیا اور کرسی کو ہاتھ میں لے لیا۔ ایوان کے اندر ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔ صورتحال بگڑتی دیکھ کرا سپیکر نے پہلے ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی لیکن بعد میں اسے 2 بجے تک بڑھا دیا۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
