سانبہ کے رام گڑھ اور ارنیا سیکٹر میں ایک بار پھر پاک رینجرس کی گولہ باری
جموں، 9 نومبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ایک مرتبہ پھر پاک رینجرس نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ارنیا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ سانبہ ضلع کے رام گڑھ اور ارنیا سیکٹروں میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ساتھ پاکستانی رینجرس کی طرف سے کی گئی گولہ باری سے ایک بی ایس ایف اہلکار زخمی ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ زخمی جوان کو علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر رام گڑھ لے جایا گیا، جہاں سے اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جموں میں مقیم بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف نے پاکستان رینجرز کو جنگ بندی کی خلاف ورزی اور ان کی چوکیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
اُنہوں نے کہا کہ 8 اور 9 نومبر کی درمیانی شب جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان رینجرز نے رام گڑھ کے علاقے میں بلااشتعال فائرنگ کا سہارا لیا جس کا بی ایس ایف کے دستوں نے بھرپور جواب دیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
