• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > جنگ بندی کےلئے وقت مناسب نہیں، غزہ پر دوبارہ اسرائیلی قبضے کے خلاف ہیں:امریکہ
International

جنگ بندی کےلئے وقت مناسب نہیں، غزہ پر دوبارہ اسرائیلی قبضے کے خلاف ہیں:امریکہ

CliQ INDIA
Last updated: November 9, 2023 1:30 am
CliQ INDIA
Share
2 Min Read
SHARE

واشنگٹن،08نومبر(ہ س)۔

وائٹ ہاوس نے منگل کو کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے یہ وقت مناسب نہیں ہے اور ہم مخصوص مدت اور مقاصد کے لیے جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس تحریک غزہ میں مستقبل کا حصہ نہیں بن سکتی۔ وہاں کی حکومت کے لیے مشاورت جاری ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے غزہ کی پٹی پر نئے طویل مدتی قبضے کی مخالفت کرتا ہے، جب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگ کے بعد محاصرہ زدہ علاقے کے لیے جامع سکیورٹی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے صحافیوں کو بتایا کہ عام طور پر ہم غزہ پر دوبارہ قبضے کی حمایت نہیں کرتے اور نہ ہی اسرائیل اس کی حمایت کرتا ہے۔نیتن یاہو نے سوموار کو اعلان کیا تھا کہ اسرائیل حماس کے خلاف اس وقت جاری جنگ کے بعد ایک غیر معینہ مدت کے لیے غزہ کی پٹی میں’جامع سکیورٹی کی ذمہ داری‘ سنبھالے گا۔نیتن یاہو نے امریکی اے بی سی نیوز نیٹ ورک کے ساتھ ایک ٹیلی ویڑن انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل غیر معینہ مدت کے لیے غزہ میں سلامتی کی مجموعی ذمہ داری سنبھالے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرہم سکیورٹی کی یہ ذمہ داری قبول نہیں کرتے ہیں تو ہمیں ایک بار پھر حماس کی دہشت گردی کے اس پیمانے پر پھیلنے کا سامنا کرنا پڑے گا جس کا ہم تصور بھی نہیں کر سکتے۔اس سوال کے جواب میں کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی پر کس کی حکومت کرنی ہے نیتن یاہو نے کہا کہ ”وہ لوگ جو حماس کے راستے پر نہیں چلنا چاہتے۔اسرائیلی فوج کے مطابق 7 اکتوبر کو حماس نے جنوبی اسرائیل پر ایک غیر معمولی اچانک حملہ کیا، جس میں کم از کم 1,400 افراد ہلاک اور 241 کو یرغمال بنا لیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

برطانوی وزیراعظم فلسطینی ریاست سے متعلق منصوبے کا اس ہفتے کرسکتے ہیں اعلان
نیپالی کانگریس میں ٹکراومیں اضافہ ، دیوبا کو پارلیمانی پارٹی لیڈر کے عہدے سے ہٹانے کی مہم تیز
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تاریخی مفت تجارتی معاہدہ، ٹیرف کٹوٹ سے تجارتی رشتوں میں اضافہ
اسرائیل – حماس جنگ کی وجہ سے تعلیمی اداروں پر پڑا برا اثر
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، 11 کوہ پیما ہلاک

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article شاہ رخ خان کا نیا لک وائرل
Next Article ٹرک نے بچوں سے بھری اسکول وین میں ماری ٹکر ، متعدد طلبہ زخمی ، 4 کی حالت تشویشناک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?