نئی دہلی، 7 نومبر ( ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج ملے- جلے اشارے نظر آ رہے ہیں۔ امریکی مارکیٹس گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل ساتویں کاروباری دن اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ تاہم ڈاو جونز فیوچرز آج کمی کے ساتھ کاروبار کر تا ہو ا نظر آرہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کر نے کے بعد یورپی مارکیٹ انڈیکس سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ ایشیائی بازاروں میں آج عمومی دباو کی صورتحال ہے۔
امریکہ میں 10 سال کے بانڈ ایلڈ کی شرح 4.668 فیصد تک گر گئی ہے۔ بانڈ ایلڈ کی شرح میں آئی کمی کی وجہ سےگزشتہ سیشن کے دوران بھی وال اسٹریٹ کے انڈیکس اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.02 فیصد کے علامتی اضافے کے ساتھ 4,359.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 0.11 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ سیشن کی ٹریڈنگ 13,493.67 پوائنٹس کی سطح پر ختم کی۔ دوسری جانب ڈاو جونز فیوچرز آج 0.21 فیصد کی کمی کے ساتھ 34,024.94 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔
یورپی مارکیٹ گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو میں رہے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.03 پوائنٹس کے معمولی اضافے کے ساتھ 7,417.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری جانب، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کی تجارت 0.48 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 7,013.73 پوائنٹس پر ختم کی۔ اسی طرح ڈی اے ایکس انڈیکس 0.35 فیصد کی کمی کے ساتھ 15,135.97 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار بھی آج مسلسل دباو میں کاروبار کر رہے ہیں۔ ایشیا کے 9 مارکیٹس میں سے صرف 2 کے انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہیں، جب کہ 7 انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں۔ تائیوان ویٹڈ انڈیکس 0.01 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 16,650.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.03 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 1,417.70 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔
دوسری طرفگفٹ نفٹی 0.06 فیصد گر کر 19,455 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.31 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,170.69 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ نکئی انڈیکس اب تک کے کاروبار میں 365.58 پوائنٹس یعنی 1.12 فیصد گر کر 32,342.90 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 267.92 پوائنٹس یعنی 1.49 فیصد کی کمی کے ساتھ 17,698.67 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ اس وقت یہ انڈیکس 77.97 پوائنٹس یعنی 3.12 فیصد گر کر 2424.40 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.60 فیصد کمی کے ساتھ 6,837.58 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.35 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,047.60 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
