خام تیل میں کمی و بیشی کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 7 نومبر ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ 85 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 81 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق منگل کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر رہی۔ وہیں، ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے دوسرے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ قیمت 0.27 ڈالر یعنی 0.32 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 84.91 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 0.22 ڈالر یعنی 0.27 فیصد کمی کے ساتھ 80.64 فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
