• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے رجحانات ، ایشیائی بازاروں میں بھی مضبوطی
Business

گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے رجحانات ، ایشیائی بازاروں میں بھی مضبوطی

CliQ INDIA
Last updated: November 6, 2023 3:33 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 6 نومبر ۔ گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے رجحانات موصول ہو رہے ہیں۔ امریکہ میں شرح سود میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ کاروباری روز بھی والا سٹریٹ انڈیکس میں تیزی جاری رہی۔ وال اسٹریٹ کے تینوں انڈیکس مسلسل چوتھے دن بلندی پر بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج فائدہ کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ تاہم گزشتہ تجارتی سیشن کے دوران دباو میں کاروبار کرنے کے بعد یورپی بازار ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ وہیں ایشیائی بازاروں میں آج تیزی کا ماحول ہے۔

بانڈ ایلڈ کی شرح میں کمی اور امریکی فیڈرل ریزرو کے مثبت اشارے کی وجہ سے وال اسٹریٹ کے انڈیکس گزشتہ تجارتی سیشن کے دوران مضبوطی کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے ۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.94 فیصد اضافے کے ساتھ 4,358.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیک نے 184.09 پوائنٹس یعنی 1.38 فیصد کے اضافے کے ساتھ 13,478.28 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ ڈاو جونز فیوچرز بھی آج کے کاروبار میں 0.07 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 34083.63 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

امریکی بازاروں کے برعکس، یورپی مارکیٹس گزشتہ سیشن کے دوران مسلسل دباو میں کام کرنے کے بعد ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے ۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.39 فیصد گر کر 7,417.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.19 فیصد کی کمی کے ساتھ 7,047.50 پوائنٹس کی سطح پر گزشتہ سیشن کے کاروبار کا اختتام کیا۔ دوسری جانب ڈی اے ایکس انڈیکس 0.30 فیصد مضبوط ہوکر 15,189.25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں آج تیزی کا ماحول ہے۔ ایشیا کے تمام 9 بازاروں کے انڈیکس تیزی کے ساتھ سبز رنگ میں کاروبار کر رہے ہیں۔ گفٹ نفٹی 153.50 پوائنٹس یعنی 0.80 فیصد کے اضافے کے ساتھ 19,417 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.43 فیصد چھلانگ لگا کر 3,157.28 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ نکئی انڈیکس نے آج زبردست چھلانگ لگائی ۔ یہ انڈیکس اب تک کے کاروبار میں 779.44 پوائنٹس یعنی 2.44 فیصد اضافے کے ساتھ 32,729.33 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس بھی اب تک کی ٹریڈنگ میں 298.52 پوائنٹس یعنی 1.69 فیصد اضافے سے 17,962.64 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

کوسپی انڈیکس میں آج سب سے زیادہ چھلانگ درج کی گئی ۔ یہ انڈیکس اب تک کے کاروبار میں 100.06 پوائنٹس یعنی 4.22 فیصد اضافے کے ساتھ 2,468.40 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 199.95 پوائنٹس یعنی 1.21 فیصد اضافے کے ساتھ 16707.60 کی سطح تک پہنچنے میں کامیابی حاص کی ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 1,423.07 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ 6,845.83 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.87 فیصد اضافے کے ساتھ 3,057.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں ۔

You Might Also Like

ہندوستانی روپیہ 67 پیسے گر کر 87.29 فی ڈالر کی اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا | BulletsIn
گلوبل مارکیٹ سے مثبت رجحانات، ایشیائی بازاروں میں بھی تیزی | BulletsIn
گلوبل مارکیٹ سے تیزی کے رجحانات، ایشیائی بازاروں میں ملا- جلا کاروبار
فروری تک کیپٹیو اور کمرشل کانوں سے کوئلے کی پیداوار اور سپلائی میں 27 اور 29 فیصد اضافہ ہوا
شیئر بازارمیں مضبوطی کا سلسلہ جاری ، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ٹیچر کی ہونڈا امیز کار لوٹنے والا بدمعاش دیپانشو پولیس انکاونٹر میں زخمی
Next Article غزہ کے اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری، انٹرنیٹ بند، مواصلات سے بھی محروم
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?