نئی دہلی، 06 نومبر ۔ اسرائیل اور حماس کی جنگ کے دوران بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو جاری ہے۔ برینٹ کروڈ 86 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 81 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر رہی۔ وہیں ممبئی میں پٹرول 106.31 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں پٹرول 106.03 روپے جبکہ ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر، چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے دن برینٹ کروڈ0.34 ڈالر یعنی 0.40 فیصد اضافے کے ساتھ 85.23 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی ) کروڈ 0.41 ڈالر یعنی0.51 فیصد اضافے کے ساتھ 80.93 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔
