نئی دہلی ، 3 نومبر ۔
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کے سلسلے میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ ان کی شناخت کوٹہ کے رہنے والے واجد علی اور مبارک علی کے طور پر کی گئی ہے۔این آئی اے کی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ واجد علی اور مبارک علی پہلے ہی ملزم محمد آصف عرف صادق صراف اور محمد سہیل کے ساتھ جے پور اور کوٹا میں ہتھیاروں کے تربیتی کیمپوں کو منظم کرنے میں ملوث تھے۔محمد آصف جسے آصف ، صادق صراف اور محمد اور محمد سہیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، دونوںپی ایف آئی کے ممبر تھے ، جو ایک مجرمانہ سازش میں ملوث تھے۔ ملزم صادق صراف اور محمد آصف راجستھان سمیت ہندوستان کے مختلف حصوں میں غیر قانونی سرگرمیاں اور دہشت گردی کرنے کے لیے مسلم نوجوانوں کو بنیاد پرست بنا رہے تھے۔
اس تربیتی کیمپ کے لیے پی ایف آئی نے زکوٰة کی آڑ میں مسلم کمیونٹی کے افراد سے فنڈز اکٹھے کیے تھے۔ بعد میں اسے فلاحی اور رفاہی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کے بجائے ہتھیاروں کے تربیت دینے والوں اورپی ایف آئی کی جانب سے دی جانے والی تربیت پر خرچ کیا جانے لگا۔اس طرح تربیت کا مقصد ہندوستان میں اسلامی حکومت قائم کرنا اور تشدد کے ذریعے جمہوری طور پر منتخب حکومت کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ اس مقصد کے تحت تنظیم کے نوجوان کارکنوں کو جے پور اور کوٹا میں تربیت دی گئی۔
