• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Business > اتار- چڑھاو کے درمیان گھریلو شیئر بازار میں تیزی کا رجحان
Business

اتار- چڑھاو کے درمیان گھریلو شیئر بازار میں تیزی کا رجحان

CliQ INDIA
Last updated: November 2, 2023 1:30 pm
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

اتار- چڑھاو کے درمیان گھریلو شیئر بازار میں تیزی کا رجحان

نئی دہلی، 2 نومبر (ہ س)۔ مضبوط عالمی اشاروں کے درمیان گھریلو شیئر بازار نے بھی آج مضبوطی کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ حصص بازار کے دونوں انڈیکس نے آج 0.70 فیصد اضافے کے ساتھ کاروبار شروع کیا۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت ملنے کے بعد اس میں زوردار تیزی آگئی لیکن کاروبار کے پہلے آدھے گھنٹے کے بعد ہی منافع وصولی شروع ہونے کی وجہ سے، سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس اوپری سطحوں سے پھسلتے ہوئے دیکھے گئے۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد، سینسیکس 0.74 فیصد اور نفٹی 0.73 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کے بڑے شیئرس میں برٹانیہ، انڈس انڈ بینک، کول انڈیا، اسٹیٹ بینک آف انڈیا اور یو پی ایل کے حصص 2.49 فیصد سےلیکر 1.22 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ہیرو موٹو کارپ، ٹیک مہندرا، سپلا، ہندوستان یونی لیور اور نیسلے کے حصص 0.96 فیصد سے لیکر 0.36 فیصد کی کمزوری کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2007 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1668 حصص منافع کماکر سبز نشان میں جبکہ 339 حصص خسارے کے بعد سرخ رنگ میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے 26 حصص خریداری کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں بنے ہوئے تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 4 شیئرس سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے جبکہ نفٹی میں شامل شیئروں میں سے 44 شیئر سبز نشان میں اور 6 شیئر سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 442.07 پوائنٹس چھلانگ لگا کر 64033.40 پوائنٹس پر کھلا۔ جیسے ہی کاروبار کا آغاز ہوا، خریداری کی حمایت سے کچھ ہی عرصے میں یہ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 64202.64 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن اس کے بعد پرافٹ بکنگ کی وجہ سے فروخت شروع ہونے سے اس انڈیکس کی حرکت میں کمی آنے لگی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 473.34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 64064.67 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 130.85 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,120 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس بھی 185 پوائنٹس سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ 19,175.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ لیکن اس کے بعد فروخت شروع ہونے سے اس انڈیکس کی رفتار میں بھی گراوٹ آئی۔ بازار میں کاروبار کے پہلے گھنٹے کی مسلسل خرید و فروخت کے بعد صبح 10 بج کر 15 منٹ پر نفٹی 139.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 19,128.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

جی -20 صدارت نے آبادی کے ایک بڑے حصے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے واضح سمت دی: سیتا رمن
پاکستان بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کرنے پر غور کر رہا ہے۔
ایل اینڈ ٹی فنانس نے اے ڈی بی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، دیہی علاقوں میں کرے گی فنڈنگ۔
**ٹیٹا چیریٹیبل ٹرسٹ تنازعہ: مہلی مستری نے ٹرسٹیز کی تقرریوں کو چیلنج کیا، گورننس پر سوالات اٹھائے** ممبئی: ٹیٹا چیریٹیبل ٹرسٹ کے معاملات میں تنازعہ اس وقت مزید گہرا ہو گیا ہے جب ٹرسٹ کے ایک رکن، مہلی مستری نے حال ہی میں ہونے والی ٹرسٹیز کی تقرریوں کو قانونی طور پر چیلنج کر دیا ہے۔ مسٹر مستری نے ٹرسٹ کے اندر گورننس کے طریقہ کار پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مسٹر مستری نے ٹرسٹ کے بورڈ میں نئی تقرریوں کے عمل کو شفافیت اور مناسب طریقہ کار کے فقدان کی بنا پر عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ تقرریاں ٹرسٹ کے قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں کی گئیں۔ اس معاملے پر مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔ ٹیٹا چیریٹیبل ٹرسٹ، جو کہ ہندوستان کی سب سے بڑی خیراتی تنظیموں میں سے ایک ہے، اس تنازعے کے باعث شدید دباؤ میں ہے۔
اے ٹی سی کی منظوری کے بغیر پرواز کرنے پر انڈیگو کے پائلٹ کو ہٹا یا گیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article ای ڈی کے سامنے اروند کیجریوال اور ایتھکس کمیٹی کے سامنے مہوا موئترا کی پیشی
Next Article ملک بھر میں سردی کی دستک، بنگال کے درجہ حرارت میں اضافہ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?