تل ابیب،یکم نومبر(ہ س)۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی جنگ میں پہلی مرتبہ ‘ایرو’ دفاعی نظام استعمال کیا گیا ہے۔ اس دفاعی نظام کی مدد سے بحیرہ احمر کے علاقے سے داغے جانے والے میزائل کو اسرائیلی علاقے میں آنے سے روک دیا گیا تھا۔واضح رہے پچھلے دنوں اسرائیل کا جدید فضائی نظام ‘آئرن ڈوم’ حماس کے راکٹ حملوں کو روکنے میں ناکام ہوگیا تھا۔ ‘آئرن ڈوم’ کی ناکامی کے بعد اسرائیل کے اس نئے دفاعی نظام کو قابل اعتماد ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہوگی۔اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ فضائی خطرات کو اسرائیلی حدود سے باہر ہی روک لیا گیا تھا۔ اور اسرائیل کے اندر کسی ?فضائی حملے کی نشاندہی نہیں کی گئی ہے۔
خیال رہے ایک سنینیر اہلکار کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے نئے دفاعی نظام کو متعارف کرانے کی ضرورت حوثی باغیوں کی طرف سے حالیہ دنوں داغے گئے راکٹوں کے بعد پیش آئی۔
ہندوستھان سماچار
