دیوالی سے پہلے کمرشیل گیس سلنڈر 102 روپےہوا مہنگا
نئی دہلی، یکم نومبر ۔ دیوالی سے پہلے تیل اور گیس کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کمرشیل ایل پی جی گیس کی قیمت میں 101.50 روپے فی سلنڈر کا اضافہ کر دیا ہے۔ تاہم گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نئی شرح بدھ سے نافذ ہو گئی ہے۔
انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق اس اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1731 روپے سے بڑھ کر 1833 روپے ہو گئی ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 1684 روپے سے بڑھ کر 1785.50 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔ کولکاتا میں یہ 1839.50 روپے سے بڑھ کر 1943 روپے میں دستیاب ہوگا اور چنئی میں یہ 1898 روپے کے بجائے 1999.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے اندر کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 300 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یکم اکتوبر کو کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اب ٹھیک ایک ماہ بعد یکم نومبر کو اس میں دوبارہ اضافہ کیا گیا ہے۔
