شیخ پورہ، 31 اکتوبر۔
بہار کے شیخ پورہ میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ہائیوا کی زد میں آنے سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ۔واقعہ منگل کی صبح سکسوہرا ۔ہرنوت قومی شاہراہ 30 اے پر پیش آیا۔ واقعہ میں شیخ پورہ ضلع کے دو لوگوں کی المناک موت ہو گئی۔
واقعہ کے بعد لاش شیخ پورہ پہنچتے ہی لواحقین میں کہرام مچ گیا۔ متوفیوں کی شناخت شیخ پورہ ضلع کے باجیت پور گاؤں رہائشی آنندی پاسوان اور جمال پور بیگھا رہائشی ہیرا پرساد کےبیٹے پنکج کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں متوفی بائک پر پٹنہ جا رہے تھے کہ تبھی یہ حادثہ پیش آیا۔
واقعہ کے بعد سکسوہرا تھانہ کی پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے باڑھ کے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ جہاں پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد لاش لواحقین کو سونپ دیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ جمال پور بیگھا رہائشی متوفی پنکج کمار کے والد ہیرا پرساد شہر کے اہم چوراہے چاندنی چوک پر مٹھائی کی دکان چلاتے ہیں۔ پنکج پٹنہ میں مکان بنا رہا تھا۔ وہ گھریلو کام کی دیکھ بھال کے لیے بائک سے پٹنہ جا رہے تھے، اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا۔
معلومات کے مطابق متوفی پنکج نے واقعہ کے وقت ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، جب کہ پیچھے بیٹھا آنندی پاسوان بغیر ہیلمٹ کے جا رہا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ موٹر سائیکل کے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ اگر موٹر سائیکل کو مین روڈ پر احتیاط سے چلایا جاتا تو یہ واقعہ پیش نہ آتا اور دونوں کی جان بچ سکتی تھی۔
