بھونیشور، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ رگھوور داس نے منگل کو اڈیشہ کے 26ویں گورنر کے طور پر حلف لیا۔ اڈیشہ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ودیوت رنجن شڑنگی نے راج بھون کے نئے ہال میں منعقدہ ایک پروگرام میں انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی نوین پٹنائک، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، اسمبلی اسپیکر پرمیلا ملک، ریاستی وزراء کونسل کے اراکین، ریاست کے چیف سکریٹری اور کئی معززین موجود تھے۔
حلف برداری کے بعد گورنر رگھوور داس کو گارڈ آف آنر دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
