کولکاتہ،30اکتوبر(ہ س) ۔
محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم جھارکھنڈ کے چارو شیلا ٹرسٹ اور فالریا کوٹھی کی الگ الگ زمینوں کی فروخت اور شراب کے کاروبار سے جڑے معاملے میں کولکاتہ اور درگاپور میں 11 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا کہ انکم ٹیکس ٹیم نے پیر کی صبح سویرے جھارکھنڈ کے دیوگھر اور گوڈا میں 24 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔ اس ٹیم کی ہدایت پر کولکاتہ کے چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ ماکھن ستنالی والا کے گھر پر ای ڈی نے چھاپہ مارا ہے۔
اس کے علاوہ درگاپور کے بالاانند آشرم اور درگاپور کینسر اسپتال سے متعلق 10 مقامات پر تلاشی مہم جاری ہے۔ یہ سب زمین کی فروخت سے متعلق معاملات میں ٹیکس چوری سے متعلق ہیں۔ انکم ٹیکس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جو زمین قابل فروخت تھی اس کے ساتھ ساتھ سرکاری زمین بھی خریدی اور بیچی گئی۔ انکم ٹیکس کو نقصان زمین کی خرید و فروخت کے وقت اسٹامپ ڈیوٹی کی کم رقم ظاہر کرنے سے ہوا۔
اس کے علاوہ شراب کے کاروبار میں بھی کولکاتہ کے چارٹرڈ اکاو¿نٹنٹ ماکھن ستنالی والا نے جعلی دستاویزات کے ذریعے خرید و فروخت میں مدد کی۔ اس سلسلے میں ای ڈی کی حراست میں رہنے والے جھارکھنڈ کے یوگیندر تیواری نے پوچھ گچھ کے دوران یہ انکشاف کیا تھا، جس کے بعد مرکزی ایجنسی نے انکم ٹیکس کو معلومات دی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران کئی اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
