ممبئی ، 30 اکتوبر (ہ س)۔
کئی سیریلز اور فلموں سے شہرت پانے والی ملیالم اداکارہ رینجوشا کا انتقال ہوگیا۔ رینجوشا مینن اپنی رہائش گاہ میں لٹکتی پائی گئی۔ آج 30 اکتوبر کو ان کے انتقال کی خبر آئی ہے۔ وہ اپنے شوہر منوج کے ساتھ رہتی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجوشا کی عمر 35 سال تھی۔ وہ کیرالہ کے ترواننت پورم کے کریمام میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئیں۔ رینجوشا کے پسماندگان میں ان کے شوہر ، والدہ اور والد ہیں۔ ان کی ناگہانی موت کے حوالے سے اب تک کئی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں۔ کیرالہ پولیس اب ان کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ رینجوشا کی موت ان کے خاندان اور ساتھی اداکاروں کے لیے صدمے کی طرح ہے۔
رینجوشا کئی ٹیلی ویژن شوز اور فلموں میں معاون کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے جن میں سٹی آف گاڈ ، میریکنڈورو کنجاڈو ، بمبئی مارچ ، کریاستھان ، ون وے ٹکٹ ، اتھابھوتھا دیپو شامل ہیں۔ رنجوشا کو گزشتہ چند ماہ سے مالی بحران کا سامنا تھا۔ ملیالم فلموں اور ٹیلی ویژن سیریلز میں اداکاری کے علاوہ انہوں نے ٹیلی ویڑن سیریلز کے لیے لائن پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔یہاں تک کہ دو ماہ قبل ملیالم اداکارہ اپرنا پی نائر کو ترواننت پورم کے کرامنا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر لٹکتی ہوئی پائی گئی تھی۔ یہ افسوسناک واقعہ یکم ستمبر کو سامنے آیا۔ پولیس نے دو چھوٹی بچیوں کی ماں 33 سالہ اپرنا کی موت میں خودکشی کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
